شہزادہ چارلس70 برس کے ہوگئے نجی اور عوامی تقریبات میں شرکت
لندن(صباح نیوز) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے بدھ کو اپنی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر نجی اور عوامی تقریبات میں شرکت کی، شاہی محل کی جانب سے برطانوی راج کے وارث کی گھر والوں کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں اپنی دوسری اہلیہ، بیٹوں، بہو¶ں اور پوتوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ملکہ برطانیہ کی جانب سے دی گئی پارٹی سے قبل شہزادہ چارلس اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔
شہزادہ چارلس