اومنی گروپ شوگر ملزسے چینی غائب،بنکنگ کورٹ20نومبر کو ملزموں پرفرد جرم عائد کریگی
کراچی (صباح نیوز) اومنی گروپ کی شوگر ملز سے رہن رکھی گئی چینی غائب کرنے کے کیس میں کراچی کی بینکنگ کورٹ نے کریمنل کمپلینٹس پر سماعت کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرد جرم 20 نومبر کو عائد کی جائے گی۔ انور مجید کے تین بیٹے کیس میں ضمانت پر ہیں جبکہ دیگر ملزمان جنہوں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے وہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عبدالغنی مجید کو جیل نے عدالت میں پیش کیا گیا۔ تاہم انور مجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انور مجید اگر بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار ہیں تو ہر چوتھا آدمی اس مرض کا شکار ہے۔ یہ ایسی بیماری نہیں کہ انہیں عدالت میں پیش نہ کیا جا سکے۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جن ڈاکٹروں نے انور مجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ تیار کیا ہے وہ بھی وضاحت کیلئے پیش ہوں جبکہ انور مجید کی پیشی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
چینی غائب کیس