شادباغ : داماد نے سسر کی قبر پر سوتیلی ساس دو سالیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
لاہور (نامہ نگار) شادباغ کے علاقہ مےں چن شاہ قبرستان میں داماد نے مسلح ساتھی کے ہمراہ اندھادھند فائرنگ کر کے سوتےلی ساس اور اس کی دوبےٹےوںکو موت کے گھاٹ اتار دےا گےا جبکہ تےسری بےٹی خوش قسمتی سے بچ گئی اور اسے زخمی حالت مےں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دےا گےا ہے۔ تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات خاندانی جائےداد کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔ گزشتہ روز شادباغ کے علاقہ بھمبھے جھگیاں مےں چن شاہ قبرستان میں 40 سالہ نائلہ ، اس کی 10 سالہ بیٹی سعدیہ اور 12 سالہ بیٹی روبینہ کو اندھا دھندفائرنگ کر کے قتل جبکہ 14 سالہ بےٹی انعم کوشدید زخمی کردےا گےا۔ اطلاع ملنے پر پولےس نے موقع پر پہنچ کر زخمی انعم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردےا جبکہ تےنوں ماں، بےٹےوں کی خون مےں لت پت نعشےں قبضے مےں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ہےںجبکہ موبائل فرانزک لےبارٹری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہےں۔ پولیس کی ابتدائی تفتےش کے مطابق ےہ واقعہ جائیداد کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔ قتل ہونیوالی خاتون نائلہ کے شوہر ملک اصغر عرف بلو بنی والے نے 6 شادیاں کر رکھی تھیں جن میں اسکے 17 بچے تھے۔ ایک ماہ قبل ملک اصغر کو اس کی دو بیویوں نے شیخوپورہ میں فائرنگ کرکے قتل کردےا تھا۔ پولیس نے دونوں بےوےوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا تھا۔ ملک ڈھلوں نے اپنی تمام جائیداد قتل ہونیوالی بےوی نائلہ سے ہونے والی تےنوں بیٹیوں کے نام کر رکھی تھی جس وجہ سے اسکی باقی بیویوں اور بچوں سے ناچاقی رہتی تھی۔ گزشتہ روز ملک اصغر کا دامادسجاول اپنے ساتھی حیدر کے ہمراہ اپنی سوتیلی ساس نائلہ کے گھر شادباغ آیا اور اسے بیٹیوں سمیت گن پوائنٹ پر اغواءکر کے چن شاہ قبرستان میں اسکے شوہرملک اصغر علی کی قبر پر لے گیا اور وہا ں ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے نائلہ، اس کی بیٹی سعدیہ اور روبینہ موقع پر ہلاک جبکہ بےٹی انعم شدید زخمی ہو گئی ہے، ملزمان فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہےں جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرلےں گئے۔
ماں بیٹیاں قتل