• news

35 سال سے کم تیرہ کروڑ آبادی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے عمران خان

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ +ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 35 سال سے کم تیرہ کروڑ آبادی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، نوجوانوں کی تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور انکی ہر شعبے میں شمولیت کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت تیرہ کروڑآبادی پینتیس سال سے کم عمر ہے جس کی تعلیم و تربیت اور انہیں روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سابقہ حکومت کے دور میں اربوں روپے سے شروع کیے جانے والے یوتھ پروگرامز کی افادیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ کامن وویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیکس رینکنگ کے مطابق پاکستان کی پوزیشن 2013کے مقابلے میں کم ہو کر 154تک آن پہنچی ہے۔ 2013میں پاکستان 89نویں نمبر پر تھا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کامن وویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیکس کے مطابق تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع، سیاسی عمل اور دیگر امور میں شمولیت کے حوالے سے پاکستانی نوجوانوں کی شرح انتہائی کم ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے منشور کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور زندگی کے مختلف شعبوں میں انکی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے جامع اور مفصل پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا گذشتہ دور میں خیبر پی کےحکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے شروع کیے جانے والے مختلف پروگرامز کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے پورے ملک کے لئے جامع اور مفصل پروگرام مرتب کیا جائے جس میں نہ صرف معیاری تعلیم، صحت کی سہولتوں اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے بلکہ غریب خاندانوں کے نوجوانوں کو غربت سے نکالنے اور انکو باعزت روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ جدید ٹیکنالوجی کو برو¿ے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کے لئے خصوصی پورٹل کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ براہ راست حکومت تک اپنی آرائ، تجاویز اور شکایات پہنچا سکیں تاکہ مستقبل کی پالیسیاں ان تجاویز کی روشنی میں مرتب کی جا سکیں۔ علاوہ ازیں عمران خان سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے مابین طے ہونے والے معاہدوں اور ان کی تفصیلات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ درےں اثنا وزےراعظم کو قومی پالےسی پالےسی فرےم ورک کے بارے مےں برےفنگ دی گئی، وفاقی وزےر شفقت محمود نے پالےسی فرےم اور درپےش چےلنجز کے بارے مےں بتاےا ،انہوں نے کہا کہ فرےم ورک کا مقصد تمام بچوں کو ےکساں اعلی تعلےم کا موقع دےنا ہے ،انہوں نے قومی نصاب کونسل بنانے کی بھی تجوےز دی،،

عمران

ای پیپر-دی نیشن