• news

محموداللہ کی ناقابل شکست سنچری بنگلہ دیش کی آخری ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم

لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی ٹیم نے 224 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈکلیئر کر کے مہمان ٹیم کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 443 رنز کا ہدف دیا، محموداللہ نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ زمبابوین ٹیم نے 2 وکٹوں پر 76 رنز بنا لئے تھے، مہمان ٹیم کو فتح کیلئے مزید 367 رنز اور میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن