سینٹ : پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی دونوں سیٹیں جیت لیں‘ ولید اقبال سیمی ایزدی منتخب
لاہور (نیوز رپورٹر/ خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے سینٹ کے ضمنی الیکشن میں دونوں نشستیں جیت لیں، تحریک انصاف کے ولید اقبال مسلم لیگ ن کے سعود مجید اور سیمی ایزدی سائرہ افضل تارڑ کو شکست دیکر سینیٹر منتخب ہو گئیں، جس کے بعد ایوان بالا سینٹ میں تحریک انصاف کی عددی قوت میں مزید دو ارکان کا اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی مےں سےنٹ کی اےک جنرل اور اےک خواتےن کی نشست پر تحر ےک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمےان مقابلہ ہوا جس مےں تحرےک انصاف کے ولےد اقبال 184ووٹ لےکر کامےاب ہوئے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعود مجےد کو 176ملے جبکہ 7ووٹ مسترد ہوئے۔ خواتےن کی نشست پر تحرےک انصاف کی سےمی اےزدی نے 183 ووٹ حاصل کئے جبکہ سائرہ افضل تارڑ کو 175 ووٹ ملے، خواتین کی نشست پر 9ووٹ مسترد ہوئے۔ پنجاب اسمبلی 371کا ایوان اس وقت 369ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے 367ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، حکومت رکن اویس دریشک اور اپوزیشن رکن سہیل شوکت بٹ بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کر سکے، جبکہ ایک رکن چوہدری نثار علی خان نے حلف نہیں اٹھایا جبکہ خواجہ سعد رفیق کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد صوبائی اسمبلی کی رکنیت خالی ہے۔ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن)کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی دوہری شہریت پر نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔ سینٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد دونوں نومنتخب سینٹرز سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے سپیکر چیمبر میں ملے۔ انہوں نے الیکشن میں بھرپور حمایت کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینیٹر ولید اقبال اور سینیٹر سیمی ایزدی کو مبارکباد دیتے ہوئے سپیکر نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے ہمارے دونوں امیدواروں کو کامیابی سے نوازا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو سینٹ الیکشن کے موقع پر بیلٹ پیپر پر پریذئڈانگ افسر کی مہر نہ ہونے پر پولنگ سٹاف کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تو سٹاف نے فوری طور پر انہیں مہر والا بیلٹ پیپر جاری کر دیا اور مہر کے بغیر والا بیلٹ پیپر واپس کر لیا۔
سینٹ الیکشن