• news

بلوچستان میں ترقی کا دورو شروع ہو چکا ہر طرف امن نظر آ رہا ہے: عاصم سلیم باجوہ

چمن(آن لائن) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں، بلوچستان میں ہر طرف امن نظر آ رہا ہے ہم حکومت بلوچستان کو ہر جگہ سپورٹ کریں گے۔ افواج پاکستان نے ہر طرف امن و ترقی کیلئے کام کیا ہے ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے، سڑکیں مانگتے ہیں، یہاں بڑے بڑے کھلاڑی بھی آئیں گے۔ شاہدآفریدی، یونس خان اوربڑے بڑے کھلاڑی ان ہی میں سے نظرآرہے ہیں۔ بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن میں کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کے موقع پر کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ‘ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم‘ ڈپٹی کمشنر شفقت شاہوانی ڈی پی او پولیس عطاءاللہ شاہ و ضلعی تمام آفسران کے علاوہ قبائلی عمائدین و سمیت خواتین اوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا اب اس گراﺅنڈ کے بدولت چمن شہر سے بھی اچکزئی ٹرائب سے کھلاڑی قومی ٹیم کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ تقریب میں بیٹھے نوجوانوں کو محظوظ کرنے کیلئے ایف سی کے جوانوں نے بینڈ پریڈ پیش کیا آخر میں سدرن کمانڈرکمانڈ عاصم سلیم باجوہ‘ آئی جی ایف سی میجر جنرل نڈیم احمد انجم اورصوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کرکٹ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
عاصم باجوہ

ای پیپر-دی نیشن