• news

عمران خان کا پر اعتماد لہجہ، کالم نگاروں سے اقامے کی کرامات کا ذکر

اسلام آباد (محمد اسلم خاں سے) وزیراعظم عمران خان کالم نگاروں سے ہونے والی ملاقات میں بڑے پراعتماد اور پر عزم نظر آرہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اور چین سے لیا جانے والا قرض سابق دور کے30 ہزار ارب قرض کی سودی قسطیں اتارنے پر خرچ ہو گا جس کا کوئی حساب کتاب نہیں مل رہا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب اطمینان سے ایک سال بے فکری سے کام کر سکیں گے۔ کالم نویسوں کے نیم سنجیدہ سوالات کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ چین کے قرض کی تفصیلات چین کی درخواست پر ظاہر نہیں کی جارہیں کیونکہ ایسی آسان شرائط پر چین نے آج تک کسی ملک کو قرض نہیں دیا۔ عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چارٹر آف ڈیموکریسی کو لوٹ مار کا معاہدہ بنا کر ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیب کا شور مچایا جا رہا ہے جبکہ ہماری حکومت نے ابھی تک نیب کے تحت ایک بھی مقدمہ درج نہیں کرایا یہ سارے پرانے مقدمات ہیں جس پر ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ہم لوٹ مار کے اعداد و مار اکٹھے کر رہے ہیں، بے نامی بینک کھاتوں سے اربوں روپے نکل رہے ہیں یہ± سب کسی کا تو کیا دھرا ہے۔ آپ کو یقین دلاتا ہوں کسی لٹیرے کے لئے کوئی معافی نہیں ہے۔ انہوں نے اقامے کی ‘کرامات’ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اسے منی لانڈرنگ کےلئے استعمال کیا جاتا تھا یہاں سے پیسہ دبئی جاتا تھا وہاں سے اقامے کی بنیاد پر کھولے گئے اکاو¿نٹس کے ذریعے ساری دنیا میں پھیلا دیا جاتا تھا ہم پاکستانیوں کے اکاو¿نٹس کی تفصیلات مانگتے تھے۔ وہ اقامے والے اکاو¿نٹس کو پاکستان کی بجائے دبئی کے کھاتے میں ڈال کر ہمیں تفصیلات نہیں بتاتے تھے عمران خان نے کہا کہ کس قدر شرم کی بات ہے کہ پاکستان کا ایک وزیراعظم دبئی کے اقامے پر منی لانڈرنگ کرتا رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیاتی نظام کی اورہالنگ کرکے یونین کونسل’ قصبات شہروں اور تحصیل کی سطح تک میئرز کا انتخاب براہ راست ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ انہوں کہا کہ کے پی کے کا ووٹر بالکل آزاد ہے ہمیں دوبارہ فتح صرف اور صرف بلدیاتی نظام اور اصلاحات کی وجہ سے ہوئی انہوں نے بتایا کہ نیا بلدیاتی نظام بہت جلد سارے ملک میں لاگو کردیا جائے گا۔
عمران ۔کالم نگار

ای پیپر-دی نیشن