• news

مذہبی رواداری، صنفی غیر جانبداری کی خدمات پر سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کیلئے عالمی اعزاز کا اعلان

لاہور ( نےٹ نےوز) سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کےلئے عالمی اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے۔انصاف کے لئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی خدمات پر عالمی ادارہ نے حسن کارکردگی ایوارڈ ان کے نام کردیا۔نیدرلینڈ کے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فور جسٹس ایکسی لینس کی جانب سے جاری دستاویز میں مذہبی رواداری اور صنفی غیر جانبداری کے لئے ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ادارے نے 2013 میں پشاور چرچ حملے اور چترال میں اسماعیلی اور کیلاشی کمیونٹی کی جانوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیزرجحانات سے جمہوریت کو لاحق خطرات کے خلاف ان کی جدوجہد کو خصوصی طور پر سرا ہا ہے۔
تصدق جیلانی

ای پیپر-دی نیشن