• news

وزیراعظم نااہلی کیس : لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے نہ ہونے پر دلائل طلب کر لئے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لیے وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست پر سماعت کی، جس میں کہا گیا عمران خان نے لوگوں کو سول نافرمانی پر اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں۔ حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی عمارت پردھاوا بولا، ملکی سالمیت اور ملکی سیاسی نظام کے خلاف کام کیا، نااہل قرار دیا جائے۔ سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لیے وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کی۔ بعدازاں درخواست پر مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔
وزیراعظم نااہلی کیس

ای پیپر-دی نیشن