• news

26 پولیس افسر تبدیل، پرویزعباس ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی تعینات

لاہور + راولپنڈی+اسلام آباد (سپیشل رپورٹر + اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے 10 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے نوٹیفکیشن کے مطابق سید پرویز عباس تعیناتی کے منتظر کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی تعینات کیا گیا ہے۔ یاسر رضوان سیکشن آفیسر یوتھ افیئرز کو سیکشن آفیسر ویلفیر ٹو تعینات کیا گیا ہے۔ رضوان اشرف سیکشن آفیسر لیبر کو سیکشن آفیسر ویلفیئر تھری محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن، اطہر خان ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم سیکرٹریٹ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل جبکہ مظفر خان ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ انفورمیشن سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ طیب طاہر تعیناتی کے منتظر تھے کو جنرل اسٹنٹ ریونیو شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔ عدنان رشید تعیناتی کے منتظر کو سیکشن آفیسر ایڈمن فور محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن میں تعینات کیا گیا ہے۔ را¶ سہیل اختر تعیناتی کے منتظر کو سیکشن ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شہزاد تعیناتی کے منتظر کو سیکشن آفیسر محکمہ زراعت میں تعینات کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے آئی آر گروپ کے گریڈ 19اور 20کے 10افسروں کا تبادلہ کردیا۔ گریڈ 20 کے جن افسروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں امینہ حسن کو کمشنر اِن لینڈ ریونیو لاہور، رضوان عرفی کو کمشنر اِن لینڈ گوجرانوالہ، شاہد الحسن کو سی آئی آر گوجرانوالہ کا اضافی چارج، نجیب احمد میمن کو کمشنر اپیل کراچی اور مسعود اختر کو کمشنر ایسٹ زون اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 21کے افسر عاصم ماجد خان نے چیف کمشنر ایل ٹی یو لاہور کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے ڈی ایس پی اور اے ایس پی عہدے کے 26 افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محمد اقبال کو ایس ڈی پی او مظفر آباد ملتان، جاوید طاہر مجید کو ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان، محمد کامران کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، شبیر احمد کو ایس ڈی پی او سانگلہ ننکانہ صاحب، عظمت حیات کو ایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ، وقار الحق کو ایس ڈی پی او نولکھا لاہور، عاطف معراج کو ایس ڈی پی او پتوکی قصور، نعمان اشعر کو ڈی ایس پی موبائلز کینٹ، فرخ سہیل سندھو کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خوشاب، حیدر حسنین کو ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر، غضنفر عباس کو ایس ڈی پی او صدر مظفرگڑھ، عالم شیر جاوید کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور، محمد جہانگیر کو ڈی ایس پی ون، ایس پی یو پنجاب، خالد محمود کو ڈی ایس پی ایٹ، ایس پی یو پنجاب، محمد عرفان الحق کو ایس ڈی پی او صدر سیالکوٹ، اطہر علی کو ایس ڈی پی او کینٹ گوجرانوالہ، طاہر مجید خان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون گوجرانوالہ، احسان اللہ خان کو ایس ڈی پی او مناواں لاہور، نذر عباس کو ڈی ایس پی غازی کمپنی لاہور، شمس الحق کو ڈی ایس پی انٹیلی جنس لاہور، آمنہ بیگ کو ایس ڈی پی او وارث خان راولپنڈی، محمد اسلم کو ایس ڈی پی او سمن آباد لاہور، ریاض الحق کو ڈی ایس پی سکیورٹی ٹیررازم پرونیشن لاہور، محمد ندیم کو ایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ناصر ضیاءگھمن ڈی ایس پی ٹیپو کمپنی کے علاوہ ڈی ایس پی سکیورٹی سی پی او پنجاب کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔
پولیس/تبادلے

ای پیپر-دی نیشن