• news

ریلوے پسنجر گاڑیاں بھی چلائے

مکرمی! میں آپ کے مؤقر اخبار کی وساطت سے حکومت کی توجہ ایک سنگین اہم نہایت مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ مملکت پاکستان میں محکمہ ریلوے کی پسنجر گاڑیاں کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دی تھیں۔ عوام کو ٹرین کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے بسوں ویگنوں میں بھاری کرایوں سے سفر کرنا پڑ رہا ہے جو کہ موجودہ حکومت کے لئے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ ٹرینیں بروقت اپنی منزل مقصود نہ پہنچنے سے مسافر سفری پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ لہذا حکومت وقت کو چاہئے کہ غریب عوام کو فوری طور پر وزیرآباد فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی سہولت مہیا کی جائے۔ وزیر ریلوے کی توجہ دیگر علاقوں کی طرف ہے مگر خدارا اس الیکشن پربھی رحم کیا جائے۔ نیز ریلوے اسٹیشنوں کی بدتر خستہ عمارتی صورتحال پر بھی توجہ دے کر تعمیر نو کی جائے اور ٹرینوں کو بحال کیا جائے۔ (چودھری تصور اقبال بھون ۔ حافظ آباد)

ای پیپر-دی نیشن