یوم اقبالؒ پر تعطیل
مکرمی! بلاشبہ ہر ’’یوم اقبالؒ‘‘ 9 نومبر کو پاکستانی قوم بڑے جوش و جذبہ سے مناتی ہے مختلف تقاریب میں ان کی عظمت اور خدمات سے قوم کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ ہر سال یوم اقبالؒ اقبال شناس بذریعہ اخبارات و ٹاک شوز پر ’’قوم اقبال‘‘ کی سرکاری تعطیل کے بحال ہونے پر پُرزور تاکید کرتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر اقبالؒ نہ ہوتا تو پاکستان کبھی نہ بنتا۔ یوم قبالؒ کی تعطیل نہ کرنے کے مقابل یہ دلیل دی جاتی ہے کہ ملک کو ’’کام کا بس کام کی ضرورت ہے میری یہ رائے ہے کہ ہر ہفتہ فضول دو چھٹیاں جو کی گئی ہیں اور سال میں ’’بجلی بچت‘‘ کے بہانہ پر ہماری بیورو کریسی اور تن آسانی حکمران 48 چھٹیاں کر لیتے ہیں لہذا ان سال کو 48 چھٹیوں کو بند کر کے قوم کو کام اور محنت کی طرف راغب کیا جائے اور مفکر پاکستان کی قوم ولادت پر قوم اقبال کی چھٹی بحال کی جائے۔ سرکار کو ایک چھٹی دے کر 47 فضول چھٹیوں سے نجات مل جائے گی۔ (چودھری اسد اللہ خان لاہور)