’’احسن اقبال کو گولی لگنے کا واقعہ‘‘تحقیقات میں لاپروائی برتے جانے پر سی ای او ہیلتھ نارووال، ایم ایس، 2ڈاکٹر معطل
نارووال (نامہ نگار) پنجاب گورنمنٹ کے ادارے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے سی ای او ہیلتھ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تین ڈاکٹر اور ایک ڈسپنسر کو معطل کردیا۔ 6 مئی2018 کو احسن اقبال کو موضع کنجڑور میں ایک جلسہ عام میں گولی لگی تھی۔ ہسپتال کے عملہ کی نااہلی کی وجہ سے بازو سے کاٹا گیا وہ کپڑا گم ہو گیا تھا جس کی انکوائری چل رہی تھی۔