• news

نارووال: عجیب الخلقت بچے کی پیدائش اہل خانہ ہسپتال میں چھوڑ کر غائب

نارووال (نامہ نگار) خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کا جنم۔ اہل خانہ ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں غیر فطری بچے کو چھوڑ کر غائب ہوگئے۔ دو روز قبل ایک خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر ڈلیوری کروانے والا عملہ حواس باختہ ہو گیا۔ انہوں نے بچے کو ڈی ایچ کیوہسپتال نارووال ریفر کر دیا جہاں بچے کو نرسری میں رکھ کر ورثاء فائل بنانے گئے اور پھر واپس نہ آئے۔

ای پیپر-دی نیشن