پی آئی اے نے پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دیدی، مسقط، شارجہ کیلئے معطل فلائٹس شروع کرنیکا اعلان
کراچی(آئی این پی)پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے مسقط اور شارجہ کے لئے ایک برس سے زائد عرصہ سے معطل پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے شعبہ کمرشل نے کاروبار کو وسعت دینے حکمت عملی طے کی ہے ۔ لاہور سے مسقط کی پروازوں کا دوبارہ آغاز17 نومبر سے کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے ہفتہ وار دو پروازیں بروز ہفتہ اور اتوار چلارہی ہے ان پروازوں سے پاکستان سے مسقط کے لئے پروازوں کی ہفتہ وار تعد اد نو ہو جائے گی ۔