• news

خشوگی کی مسجد نبو ی میں غائبانہ نماز جنازہ‘ 17 سعودی شہریوں پر امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن+ریاض(این این آئی)امریکہ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان افراد میں سعودی ولی عہد کے قریب سمجھے جانے والے مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔ خشوگی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القحطانی کو گزشتہ ماہ ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیو منچن کے مطابق القحطانی جمال خشوگی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ علاوہ ازیں خشوگی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔دوسری جانب مقتول سعودی صحافی کی غائبانہ نماز ِ جنازہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی الشریف میں جمعہ کو نمازِ فجر کے بعد ادا کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن