• news

ایم این ایم موٹرسائیکل کرپشن کیس، ملزم اعجاز کی پلی بارگین کی درخواست منظور، رہائی کا حکم 250 ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے 11ارب روپے کے ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن کیس میں ملوث ملزم اعجاز احمد کی 8 لاکھ 80 ہزار روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج منیر احمد نے ملزم اعجاز احمد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم اعجاز احمدپر الزام ہے کہ اس نے مرکزی ملزم احمد سیال کی معاونت سے عوام سے کروڑوں روپے لوٹ لئے۔ 25 ملزمان کوجیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی جج نجم الحسن نے تمام ملزمان کو 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ای پیپر-دی نیشن