بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی منسوخ کر دی
ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش نے سات لاکھ روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کی منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق بنگلہ دیشی کمشنر برائے مہاجرین ابوالکلام نے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو ان کی خواہش کی بغیر واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا سلسلہ وسط نومبر سے شروع کیا جانا تھا۔ انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے اس منصوبے کو قبل از وقت قرار دے چکی ہیں۔