فاٹا انضمام کیلئے قبائلی اضلاع کے 9مختلف محکموں کو اختیارات تفویض کر دیئے گئے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فاٹا انضمام کیلئے قبائلی اضلاع کے مختلف محکموں کو اختیارات تفویض کر دیئے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق محکموں میں معدنیات، جنگلات، کھیل اور دیگر شامل ہیں۔ محکموں کو صوبائی سیکرٹریز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ سیکرٹری معدنیات کو منرل ایکٹ 2017ء میں ترامیم کی ہدایت کر دی گئی۔ قبائلی اضلاع کے عوام کے معدنیات سے متعلق قانونی حقوق کا خیال رکھا جائے۔