• news

ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ وینڈر کانفرنس کا انعقاد

لاہور ) پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے مقامی وینڈرز کے ساتھ بہتر تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔ اسی وابستگی کو فروغ دینے کیلئے حال ہی میں ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کے زیر اہتمام ہالیڈے ہوٹل سکموی بینکاک میں سالانہ وینڈرز کانفرنس 2018 ءکا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس میں 45 وینڈر کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ /سی ای او مسٹر ہیرونوبو یوشیمورا، ڈائریکٹر پرچیزنگ ایشین ہنڈا مسٹر کیٹسوہیرو ہراڈا اور ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کی ٹاپ مینجمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھی۔کانفرنس کے بنیادی موضوعات میں سے ایک مستقبل قریب میں لوکلائزیشن کا پھیلاﺅتھا۔


ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ لوکلائزیشن میں کافی پیش قدمی کر رہی ہے، خاص طور پر فنکشنل اور ہائی ٹیک پارٹس پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ مقامی وینڈرز کو مہارت اور علم کی منتقلی پر کام کرے گی۔ زیر بحث موضوعات میں لوکلائزیشن کی موجودہ صورتحال، مستقبل میں لوکلائزیشن کیلئے حکمت عملی، ہنڈا کی موجودہ گڈ پریکٹسز، ماحولیات کی بہتری کیلئے سرگرمیاں اور ہنڈا معیار کی ثقافت پر عمل درآمد شامل تھا۔

ای پیپر-دی نیشن