• news

پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعجاز چوہدری سپرد خاک

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے وفات پانیوالے سیکرٹری اعجاز چوہدری کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری وقار علی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے آج بعد نماز ظہر مرحوم کی رہائشگاہ بنک سٹاپ مناواں میں قرآن خوانی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن