شہباز شریف ہیلی کاپٹر،جہاز ذمہ داری نبھانے کیلئے استعمال کیا: مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نیا الزام دہرانے سے پہلے حقائق دیکھ لے تو یوٹرن نہ لینا پڑیں۔ جھوٹ، یوٹرن پر چلنے والی حکومت الزام دہرانے سے پہلے حقائق دیکھ لیں جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے عمران خان اپنے بارے میں نیب کو وضاحت دیں شہباز شریف کے زیر استعمال سرکاری ہیلی کاپٹر تکنیکی و فنی میعاد پوری کر چکا تھا یہ ہیلی کاپٹر بعد ازاں گرکر تباہ ہوگیاتھا کبھی ایک پیسا پنجاب حکومت سے نہیں لیا جس کا کارڈ لاگ بک میں موجود ہے شہباز شریف نے جہاز ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کی ذمہ داری نبھانے کیلئے استعمال کیا شہباز شریف قومی بچت کی خاطر زندگی کا خطرہ مول لیکر ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی پریس کانفرنس پر ردعمل پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بوقت ضرورت سہولت حاصل کی جاتی رہی جس کا باضابطہ کرایہ ادا کیا گیا۔ شہباز شریف نے استحقاق کے باوجود 4 ارب مالیت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے سے انکار کر دیا تھا۔