بیرون ملک پاکستانیوں کی مزید600 جائیدادوں کا سراغ مل گیا: ذرائع، دبئی میں 35 سیاستدان بھی شامل، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
لاہور (خصوصی رپورٹر+اے این این) ایف آئی اے نے بیرون ملک پاکستانیوں کی مزید 600 جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے، دبئی میں مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جائیدادوں کی مالیت کھربوں روپے میں ہے جس پر صرف ٹیکس کی رقم 2 ہزار ارب روپے بنتی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق اہم کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس سے قبل ایف آئی اے 895 پاکستانیوں کی دبئی میں جائیدادوں کا سراغ لگاچکی ہے۔ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے۔ دبئی میں جائیدادیں بنانے والے پاکستانیوں میں 35سیاستدان ہیں ،69 پاکستانیوں نے سالانہ ٹیکس ریٹرنز میں ایف بی آر کے سامنے دبئی جائیدادیں ظاہر کیں جبکہ 72 نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
دبئی جائیداد