آبائی قصبہ میں وزیراعلیٰ کا والہانہ استقبال بلوچی میں خطاب
لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ عثمان بزداراپنے منصب کا حلف اٹھانے کے بعدپہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے مےں پہنچے تورواےتی انداز مےں والہانہ استقبال کےا گےا۔بلوچ سفےد شلوار قمےض پوش نوجوانوں نے تلواروں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رواےتی رقص پےش کےا۔جلسہ گاہ مےں بلوچی ترانے گونجتے رہے۔وزےراعلیٰ کی آمد پر عوام کی بہت بڑی تعداد امڈ آئی۔عثمان بزدار لوگوں کو گرمجوشی سے ملتے رہے۔وزےراعلیٰ پنڈال مےں پہنچے تو ہزاروں افراد نے کھڑے ہوکرتالےاں بجاتے ہوئے پرجوش استقبال کےا ۔وزےراعلیٰ بلوچی رواےت کے مطابق شرکا ءکےساتھ فرشی نشست پر بےٹھ گئے اورہاتھ ہلاکرنعروں کا جواب دےتے رہےں۔ وزےراعلیٰ مقامی زبان بلوچی مےںپرجوش خطاب کےا۔ ان کی گفتگو کے دوران پنڈال نعروں سے گونجتارہا۔