جنرل باجوہ صاف گو انسان ،ان سے ذاتی مراسم بن چکے:افغان سفیر
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے کہا ہے میں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو غیر معمولی انسان کے طور پر پایا ، میں نے بات چیت کے دوران ان کو کھلے ذہن والا اور صاف گو انسان پایا ، انہوں نے ہر بات بڑی توجہ سے سنی ، میری ان سے بہت سی ملاقاتیں ہوئیں ، میرے ان کےساتھ ذاتی مراسم بھی بن چکے ہیں ، وہ بہت دل موہ لینے والے انسان ہیں ،مجھے سوشل میڈیا سے معلوم ہوا پولیس آفیسر طاہر داوڑ کی نعش چند سو میٹر افغان علاقے کے اندر سے ملی ‘ اس سے قبل مجھے طاہر داوڑ کے بارے میں علم تھا نہ ہی افغان حکومت کو کوئی معلومات تھیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں افغان سفیر نے کہا آرمی چیف پاکستان کےلئے بہت کام کر رہے ہیں ۔ وہ یہ سب کچھ ہمدردی کے طور پر نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد میں کر رہے ہیں ۔ طاہر کی نعش مسخ شدہ اور بری حالت میں تھی اسے غسل دیا اور کفن دفن کا بندوبست بھی کیا ۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کے منفی ردعمل سے ا سے نہیں دیکھنا چاہیے یہ ایک اندوہناک سانحہ ہے تاہم ایسے واقعات سے دونوں ممالک کو قریب آنا چاہیے ۔
افغان سفیر