• news

میچ فکسنگ کی آفر ہوئی تو پی سی بی کو بتائونگا: محمد عباس

لاہور( نمائندہ سپورٹس )بہت کم عرصے میں بڑے کارنامے انجام دینے والے فاسٹ بائولر محمد عباس نے کہا ہے کہ فکسنگ کی آفر ہوئی تو سب سے پہلے پی سی بی مینجمنٹ کو بتاؤں گا۔ میچ کی فیسوں سے گرنے والا گھر تعمیر کرایا۔ ہمیشہ دعا مانگی تھی کہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا تو پہلی تنخواہ سے والدین کو عمرہ کرواؤں گا۔ 2008 میں گھر گر گیا تھا جو میں نے میچ فیسوں سے ملنے والے پیسوں سے دوبارہ تعمیر کرایا۔فکسنگ سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تک فکسنگ کی آفر نہیں ہوئی لیکن اگر ہوئی تو پی سی بی مینجمنٹ کو بتاؤں گا۔ پسندیدہ بالرز گلین میک گرا اور محمد آصف ہیں۔کیریئر کے اہم موڑ سے متعلق بھی بتایا کہ کیسے ایک تاس ان کیلئے یادگار بن گیا۔واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو جاری کی جانے اآئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس نے صرف دس ٹیسٹ میچوں میں بہترین کارکردگی دکھا کراپ تھری میں جگہ بنائی۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے شروع میں عباس کا 21 واں نمبر تھا۔ انھوں نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے تیسرا نمبر حاصل کیا۔دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے میڈیم فاسٹ بائولر 8 سال سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود وہ سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل رہے۔محمد عباس نے سات فروری 2009 کو 19 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ اب تک 85 فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیل چکے ہیں جن میں انیس اعشاریہ آٹھ تین کی اوسط سے سے 394 وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن