انضمام الحق نے انگلینڈ لائنز کیخلاف سکواڈ کا اعلان کردیا
لاہور ( نمائندہ سپورٹس) پی سی بی کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے انگلینڈ لائنز کے خلاف 4 روزہ میچ کیلئے اے سکواڈ کا اعلان کر دیا، 13 رکنی اے سکواڈ اور انگلینڈ کے درمیان چار روزہ میچ 18 سے 21 نومبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ۔ اے سکواڈ انگلینڈ لائنز کے خلاف ایک 4 چارروزہ، 5 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ یو اے ای میں کھیلے گا۔ اعلان کردہ 13 رکنی اے ٹیم میں خرم منظور، شان مسعود، عابد علی، عثمان صلاح الدین، محمد سعد، محمد رمضان (کپتان)، سعود شکیل، محمد عرفان، احسان عادل، تاج ولی، سمین گل، علی شفیق اور محمد اصغر شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 4 روزہ میچ میں ایک تبدیلی عملی میں آئی ہے جس کے تحت سعد علی کی جگہ صلاح الدین شامل ہوں گے۔