• news

2روز میں پچ بیٹنگ کیلئے مزید سازگار ہونے کی توقع ہے:یاسر شاہ

لاہور( نمائندہ سپورٹس )یاسر شاہ نے بیٹنگ لائن سے بڑے اسکور کی امیدیں وابستہ کرلیں۔لیگ سپنر نے کہا ہے کہ ابوظبی میں گزشتہ ٹیسٹ کی پچ مختلف تھی، کینگروز کیخلاف پہلے سے 5ویں تک گیند بریک ہوتی رہی،کیویز کی پہلی اننگز کے دوران بھی ٹریک پر نمی موجود تھی لیکن تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہے،میرے خیال میں ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بیٹسمینوں کو کریز پر قیام کرتے ہوئے خاص دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے جبکہ اگلے 2روز میں پچ کے بیٹنگ کیلئے مزید سازگار ہونے کی توقع ہے۔یاسر شاہ نے کہا کہ کیویز کو کم ٹوٹل تک محدود رکھنے میں تمام بائولرز نے کردار ادا کیا، پیسرز اور سپنرز سب نے اچھی لائن ولینتھ کا مظاہرہ کیا۔انجری کے بعد ٹیم میں واپسی پر زیادہ بہتر فارم میں نہیں تھا، اس بار مختلف پلاننگ اور کوشش کی، اپنی گیندوں کی رفتار میں بھی کمی لایا، شکر ہے کہ تجربہ کامیاب رہا اور ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھائی۔کوشش کرینگے کہ کیویز کو دوسری اننگزمیں بھی کم سکور پر آئوٹ کریں تاکہ میچ جیت سکیں ۔

ای پیپر-دی نیشن