• news

مراکش میں تیز رفتار ٹرین ’’البراق ‘‘کا افتتاح

رباط (اے پی پی) مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے 2.3 ارب ڈالر کی لاگت سے قائم براعظم افریقا کی برق رفتار پہلی ٹرین ’’البراق‘‘کا افتتاح کردیا۔ٹرین منصوبے میں فرانس نے 51 فیصد، مراکش نے 27 فیصد اور خلیجی ممالک کے 4 ریاستی فنڈ نے باقی ماندہ رقم لگائی ہے۔سعودی عرب، کویت ،امارات اور عرب اقتصادی وسماجی فروغ فنڈ نے 22فیصد حصص کے ذریعے اس میں حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن