• news

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے دو نوجوان شہید کر دیئے‘ جھڑپ میں ایک اہکار ہلاک زبردست مظاہرے

سری نگر (کے پی آئی+ اے این این + نیٹ نیوز) بھارتی فوج نے رےاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک 3 زخمی ہو گئے۔ شوپیاں کے ربن نامی گاﺅں کے محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے نواز احمد وگے اوریاور وانی کو انکے والدین کے سامنے گولیوں سے نشانہ بنایا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوان عسکرےت پسند تھے اور ان کا تعلق البدر تنظیم سے تھا۔ نواز احمد وگے اوریاور وانی کی شہادت کے بعد علاقے میں ہڑتال رہی جبکہ بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔ بعدازاں دونوں نوجوانوں کو سپردخاک کر دیا گےا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں شہرےوں نے شرکت کی۔ ادھر شوپیاں کے لنڈروا گاﺅں میں اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب شخص کی گلا کٹی نعش برآمد کی گئی ۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت حذیف اشرف کے بطور ہوئی ہے۔موشوار کیلر شوپیان میں بی جے پی ضلع صدرجاوید قادری کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تاہم ان کے محافظین نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا اور بندوق بردار فرار ہو گئے۔ دوسری جانب اونتی پورہ کے چھچھ کوٹ علاقے میںسرینگر جموں شاہراہ پر سی آر پی ایف گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس دوران وہاں ڈیوٹی پر ایک اہلکار گلاب چند یادو زخمی ہوا جس کو فوری طور اونتی پورہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے۔

کشمیر

ای پیپر-دی نیشن