دورہ ملتان‘ وزیراعلیٰ عوامی رنگ میں نظر آئے‘عوامی نمائندوں،معززین نے عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب کی شان قرار دیدیا
لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دورہ ملتان کے موقع پربھرپور عوامی رنگ میں نظر آئے ۔ سرکٹ ہاﺅس ملتان میں ملاقات کے لئے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں، سول سوسائٹی کے ممبران اور مختلف شہری تنظیموں کے نمائندے ملاقات کے دوران ان کے ارد گرد جمع ہوگئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے ۔وزیر اعلیٰ نے سکیورٹی سٹاف کو حکم دیا ملاقات کے لئے آنے والوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے وہ ملاقات کے لئے آنے والے ہر شہری سے ملیں گے۔اس موقع پر انہیں سرائیکی اجرک پہنائی گئی اور بطور وزیر اعلیٰ پہلی دفعہ ملتان آمد پر پھول پیش کیے گئے ۔ان سے مختلف وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ تین گھنٹے تک جاری رہا ۔ڈیرہ غازی خان،تونسہ شریف ،بارتھی اور ملتان سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں‘ سیاسی کارکنوں اور معززین علاقہ نے کہا وزیراعلیٰ نےعلاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے بے مثال اقدامات کا اعلان کرکے عوامی وزیراعلیٰ ہونے کا ثبوت دیاہے اور بلاشبہ” عثمان بزدار جنوبی پنجاب کا فخر ہیںاور ہمارے علاقے کی شان ہیں۔“
عوامی رنگ