• news

نظرانداز کیا جارہا ہے‘ سپیکر شپ سے استعفیٰ کا فیصلہ کرلیا: عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے سپیکر شپ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا‘ جلد ہی دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھیجیں گے۔ یہ بات سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا بحیثیت سپیکر اور پارٹی رہنما ہر معاملے میں نظر انداز کیا جارہا ہے، سپیکر کا عہدہ رکھ کر صوبے پر بوجھ نہیں بنناچاہتا۔ ایم پی اے رہ کر اپنے صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا خاموش تھا اسی لئے کسی سیاسی ایکٹویٹی میں شامل نہیں رہا، جلد ہی پریس کانفرنس میں تمام حقائق عوام کے سامنے پیش کرونگا۔ انہوں نے کہا عہدے معنی نہیں رکھتے اپنے عوام کی خدمت پر یقین ہے اس لئے سپیکر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
سپیکر بلوچستان اسمبلی

ای پیپر-دی نیشن