• news

شمالی کوریا کا گرفتار امریکی شہری کو رہا کرنے کا اعلان،امریکہ کا اظہار تشکر

پیانگ یانگ،واشنگٹن(اے این این)شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک امریکی شہری کو رہا کررہا ہے جسے اکتوبر میں چین سے غیرقانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران امریکی شہری نے بتایا کہ وہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے حکم پر ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا۔خبر رساں ادارے نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت بروس بائرن لارنس بتائی ہے۔ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا اور سویڈن کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے سمجھوتے تک پہنچنے میں مدد کی۔

ای پیپر-دی نیشن