• news

کیلیفورنیا میں آگ بے قابو ،ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی،1300لاپتہ

کیلیفورنیا (صباح نیوز)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر دس دن گزرنے کے بعد بھی مکمل قابو نہ پایا جاسکا۔ ریاست بھر میں آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی۔کیلی فورنیا کے شمالی علاقے سے مزید لاشیں نکالی گئیں ، حکام کے مطابق 63 لاشوں کی شناخت کرلی گئی جبکہ آگ کے باعث ایک ہزار 300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے،آگ پر 50 فیصد تک قابو پایا گیا ۔ امریکی صدر نے بھی متاثرہ ریاست کا دورہ کیا جہاں انہیں آگ کے واقعات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔شمالی علاقے میں لگی کیمپ فائر کو ریاست کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن