انتہا پسندوں کو اجازت نہ دی جائے‘ وہ اپنے ایجنڈے کو عام کریں،جرمن چانسلر
برلن(این این آئی )جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنی مہاجر دوست پالیسیوں کادفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ بہت سے مہاجرین جرمنی آ چکے ہیں اور دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہیں، جو خود سے مختلف نظر آنے والے لوگوں کے خلاف کھلے تعصبات رکھتے ہیں۔ ان دونوں گروہوں میں فرق کرنا بہت ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کیمنٹس شہر کے باسیوں سے اپیل کی کہ انتہا پسندوں کو اجازت نہ دی جائے کہ وہ اپنے ایجنڈے کو عام کریں۔ میرکل کا کہنا تھا کہ کیمنٹس میں ایسے لوگ زیادہ تعداد میں ہیں، جو تشدد کو مسترد کرتے ہیں۔ میرکل نے کہا کہ کچھ لوگوں کو شائد یہ پریشانی لاحق ہے کہ بہت سے مہاجرین جرمنی آ چکے ہیں اور دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہیں، جو خود سے مختلف نظر آنے والے لوگوں کے خلاف کھلے تعصبات رکھتے ہیں۔ مرکل کا اصرار تھا کہ ان دونوں گروہوں میں فرق کرنا بہت ضروری ہے۔دوسری طرف کمینٹس شہر میں میرکل کی آمد پر مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پرو کیمنٹس نامی ایک گروپ نے اْس مقام پر بھی ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔پانچ سو افراد شریک تھے۔