انسانی حقوق پر بہت سے قوانین بنائے جو دیگر ممالک میں موجود نہیں: شیریں مزاری
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہم نے انسانی حقوق پر بہت سے ایسے قوانین بنائے ہیں جو دیگر ممالک میں موجود نہیں ہیں۔ گزشتہ حکومتوں نے انسانی حقوق کے معاملے پر توجہ نہیں دی‘ انسانی حقوق کی وزارت 2015ء میں بنائی گئی‘ اس تاخیر کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا ہے، کسی کو لاپتہ کرنے کی بجائے اسے عدالتوں میں لانا چاہیے۔ لاپتہ افراد کی تلاش ریاست کا فرض ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جس طرح کا ہم نے خواجہ سرائوں کا قانون بنایا ہے‘ ویسا امریکہ میں بھی نہیں ہے۔