مالدیپ کے نئے صدر نے حلف اٹھا لیا،مودی کی مبارکباد
مالے (صباح نیوز)بحر ہند کی جزائر پر مشتمل ریاست مالدیپ کے نومنتخب صدر ابراہیم محمد صالح نے منصب کا حلف اٹھا لیا ۔ مودی نے مبارکباد دی ہے، حلف برداری کی تقریب ہزاروں افراد کے سامنے فٹ بال سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم اور مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید بھی موجود تھے۔ابراہیم محمد صالح سے حلف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبداللہ دیدی نے لیا۔