ماضی میں بلوچستان کے عوام کیلئے فلاحی منصوبے نہیں بنائے گئے: جام کمال
کوئٹہ(اے این این) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ کوئٹہ میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔ نوجوانوں کوملک کی تعمیرو ترقی میں کردارادا کرنا ہے۔ کچھ ذمہ داریاں ہیں جن پرفوری عمل کرنا ہے، چند وجوہات کی بنیاد پراعلی تعلیمی ادارے ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔ ماضہ میں عوام کی فلاح کے منصوبے نہیں بنائے گئے ،طریقہ کار نہ بدلا تو ایسا ہی ہو گا،بہت سے منصوبے شروع ہوئے لیکن مکمل نہ ہو سکے ۔