• news

آل پاکستان نیول چیف گالف چیمپئن شپ احمد بیگ نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آٹھویں آل پاکستان نیول چیف گالف چیمپئن شپ 2018ء کا ٹائٹل ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی احمد بیگ نے جیت لیا۔ ڈیفنس رائیا گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہونے والی تین روزہ چیمپئن شپ کی امیچور کیٹگری میں لاہور گیریژن کے احمد بیگ نے 191 گراس سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ڈی ایچ کراچی کے زوہیب آصف نے دوسری جبکہ رائیا ڈیفنس کے زونیر علیم خان تیسرے نمبر پر رہے۔ نیٹ کیٹگری میں ڈاکٹر تشوب نے پہلی، ڈاکٹر حمید اعوان نے دوسری جبکہ ظفر اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئرز کیٹگری میں کرنل محمد شفیع نے پہلی، میاں نصرت وسیم نے دوسری اور طارق محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انویٹیشنل میچ میں مراد اے خان پہلی، میجر ہارون شفیق نے دوسری جبکہ کرنل ظہیر داود نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ لانگسٹ ڈرائیو بریگیڈئر ہارون ملک نے اور پن کے نزدیک شاٹ سید یاسر اکبر نے لگائی۔لیڈیز کے گراس ایونٹ میں پرکھا اعجاز نے پہلی، رمشا اعجاز خان نے دوسری جبکہ حمنا امجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نیٹ کیٹگری میں اینا جیمز گل پہلے، زیب النسا دوسرے اور غزالہ یاسمین تیسرے نمبر پر رہیں۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بحریہ کے وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے جنہوں نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے اس سے قبل سٹیشن کمانڈر نیوی لاہور کموڈور نعمت اﷲ ستارہ امتیاز ملٹری نے خطبہ استقبالیہ اور چیمپیئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن