قومی ہاکی ٹیم کے آفیشلز‘ایک کھلاڑی کو آج بھارتی ویزے جاری ہونے کا امکان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے دو آفیشلز اور ایک کھلاڑیوں کو آج بروز پیر کو بھای ہائی کمشن کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے ویزا جاری ہونے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ویزوں کے حصول کے لیے بھارتی ہائی کمشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ پی ایچ ایف حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے باقی ماندہ ویزے آج مل جائیں گے جس کی ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے۔