• news

گارڈ گروپ نے ریمنگٹن فارما کو ہراکر باروخ پولو کپ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام باروخ پولو کپ گارڈ گروپ نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ریمنگٹن فارما کو 8-4 سے ہرا دیا۔ سب سڈری فائنل میں بلال سٹیل نے نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کو 11-5 سے ہرا دیا۔ فائنل میں گارڈ گروپ اور ریمنگٹن فارما کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔گارڈ گروپ کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی اور تیمور علی ملک نے چار چار گول سکور کیے۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین جبکہ ڈاکٹر فیصل کھوکھر نے ایک گول سکور کیا۔ سب سڈری فائنل میں بلال سٹیل نے نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو 11-5 سے ہرا دیا۔ بلال سٹیل کی طرف سے احمد زبیر بٹ، عمر اسجد ملہی نے تین تین جبکہ ہاشم کمال آغا اور علی ریاض نے دو دو گول سکور کیے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اینڈ سیاحت یاسر ہمایوں تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر باروخ کے سی ای او بلال سجاد، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران جواد جمیل ملک، عمر سعید نیازی، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن