پیراگون سٹی سکینڈل: قیصر امین بٹ کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) عدالت نے پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کردیا ہے۔لاہور کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے قیصر امین بٹ کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے معاملے کی سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ قیصر امین بٹ پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر رہے جنہوں نے ندیم ضیا کے ساتھ مل کر ایل ڈی اے سے منظور نہیں کروائی۔وارث علی جنجوعہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ندیم ضیا جو کہ پیرا گون کے ڈائریکٹرز میں سے ہے وہ اپنے بیٹے اور باقی فیملی ممبر کے اکاﺅنٹ میں ڈائریکٹ پیسے بھیجتا ہے۔احتساب عدالت کو بتایا گیا کہ7 ہزار کینال ہر گز منظور نہیں کروائی گئی، نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم کو سکھر سے 16 نومبر کو گرفتار کیا گیا اور 18 تاریخ کو انوسٹی گیشن کا آغاز کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے قیصر امین بٹ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔
جسمانی ریمانڈ