آشیانہ ہاﺅسنگ کیس‘ نیب والوں اہم معاملہ ہے ٹھیک طریقے سے کام کرو : جسٹس عظمت سعید
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) آشیانہ ہاو¿سنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کو تنبیہہ کی کہ نیب والو ٹھیک طریقے سے کام کرو، یہ اہم کیس ہے۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آشیانہ ہاو¿سنگ سوسائٹی کیس کے شریک ملزموں منیر ضیاءاور امتیاز حیدر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ ملزموں کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم منیر ضیاءکے وکیل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مصروف ہیں اس لیے کیس کی سماعت تین روز کےلئے ملتوی کی جائے۔ جسٹس عظمت سعید نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ مقدمہ اصل میں کیا ہے جس پر نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ٹھیکہ کسی اور کمپنی کو ملنا تھا لیکن کاسا نامی کمپنی کو دے دیا گیا۔ جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے کاسا والوں کو پکڑا یا نہیں، جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ کاسا بنیادی طور پر تین کمپنیوں کا جوائنٹ وینچر ہے تاہم 6ملزموں کے خلاف عبوری ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی ہے اور حتمی ریفرنس بعد میں لایا جائے گا۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کاسا تین کمپنیوں کا جوائنٹ وینچر ہے تو صرف 6 ملزم کیسے گرفتار ہوئے، نیب والو ٹھیک طریقے سے کام کرو۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیس کے مرکزی ملزم نے ضمانت کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا؟ جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا ملزم احد چیمہ کی درخواست ابھی سپریم کورٹ میں نہیں آئی۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اہم کیس ہے نیب طریقے سے تحقیقات کرے، وکلاءنہ ہونے کے باعث فوری کوئی فیصلہ نہیں کر رہے۔ مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس عظمت سعید