• news

قومی غیرت کا درس دینے والے قرضوں کیلئے ملکوں ملکوں پھر رہے ہیں بلاول بھٹو

غذر (ایجنسیاں) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل اور انہیں حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، کیونکہ ان کی منزل اقتدار حاصل کرنا تھی جو انہوں نے دھاندلی کرکے حاصل کر لی۔ قومی غیرت کا درس دینے والے قرضوں کیلئے ملکوں ملکوں پھر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوام کیلئے آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ضلع غذر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے ہیں۔ یہ عوام کی سیاست نہیں کرتے، وعدے کرکے یوٹرن لے لیتے ہیں، ان کی سیاست ان ہی سے شروع اور ان ہی پر ختم ہو جاتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دئیے، اصلاحات کرکے بااختیار بنایا، گندم پر سبسڈی دی، ایف سی اور مالیاتی نظام سے نجات دلا کر غلامی سے نجات دلائی۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن