• news

وزیر ہاﺅسنگ پنجاب محمودالرشید کے بیٹے کےخلاف کارروائی کرنے والے تینوں پولیس اہلکار گرفتار

لاہور (نامہ نگار) پولےس حکام نے صوبائی وزےر ہاو¿سنگ میاں محمود الرشید کے بیٹے اور اس کے دوستوں کے خلاف کارروائی کرنے والے تےن پولےس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہےں حوالات مےں بند کر دےا ہے۔ گلبرک پولےس نے میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود اور اس کے دوستوں کے خلاف لڑکی سے کار مےں فحش حرکات کرنے، پولےس کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اےک اہلکار کو اغوا کرنے سمےت دےگر سنگےن دفعات کے تحت مقدمہ درج کےا تھا۔ پولےس حکام کے احکامات پر غالب مارکےٹ پولےس کے اےس اےچ او رےحان جمال کی مدعےت مےں اس واقعہ مےں ملوث تےن اہلکاروں ندیم اقبال، عثمان مشتاق اور عثمان سعےد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہےں گرفتارکر لےا اور حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ حوالات مےں بند اہلکاروں ندیم اقبال، عثمان مشتاق اور عثمان سعےد سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ علاوہ ازےں پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ 2اکتوبر 2018 کو تین پولیس اہلکاروں نے اےک کار کو تلاشی لینے کیلئے روکا۔ کار میں مبینہ طور پر ایک نوجوان ایک خاتون کے ساتھ موجود تھا۔ نوجوان نے مزاحمت کی اور اپنے دوستوں کو مدد کے لئے بلایا جنہوں نے پولیس اہلکاروںکو اغواءکر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کر لیا گیا اور تفتیش شروع کر دی گئی۔ دوران تفتیش ےہ امر سامنے آیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار اس طر ح کے مشتبہ جوڑوں کی ویڈیو بنا کر ان کو بلیک میل کر تے تھے اور ان سے پیسے بٹورتے تھے اور اس طرح کے ویڈیو کلپ بھی دوران تفتیش سامنے آئے۔ تفتیشی افسر کی طرف سے ان غیر قانونی حرکات کا ثبوت ملنے پر ان اہلکاروں کےخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جس میں ان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل حق دیا جائے گا اور تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے جبکہ ان اہلکاروں کو اغوا کرنے والے ملزمان کے خلاف بھی حسب قانون کارروائی کی جارہی ہے۔ لہذا اس مقدمہ میں کسی قسم کی ناانصافی ےا دباﺅ کا تاثر بے بنیاد ہے اور تمام تر معاملہ قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹایا جارہا ہے۔
تین اہلکار/گرفتار

ای پیپر-دی نیشن