• news

اعظم سواتی کیس: جے آئی ٹی نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں وفاقی وزیر اعظم سواتی ملزم ہیں ےا نہیں ؟ جے آئی ٹی نے تحقیقات مکمل کر کے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی نے پیر کے روز حتمی رپورٹ سر بمہر لفافے میں جمع کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے تمام پہلوﺅں پر تفتیش مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلہ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ جے آئی ٹی نے بطور وفاقی وزیر، اعظم سواتی کے مس کنڈکٹ کا تعین کرنا تھا۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اعظم سواتی اور ان کے بچوں کے اثاثے اور ٹیکس معاملات دیکھنے امریکہ میں مقدمات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔ جے آئی ٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو بھی تفتیش میں شامل کیا تھا۔واضح رہے سپریم کورٹ نے 2 نومبر کو ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی کی سربراہی میں تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔ تین رکنی جے آئی ٹی میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی احمد رضوان اور ڈی جی ایف آئی میر واعظ شامل تھے،سپریم کورٹ نے 14 دن کے اندر تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔
سواتی تحقیقاتی رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن