سپریم کورٹ کے 46 سال پرانے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے 46 سال پرانے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست 22 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس شاہد وحید نے سید کاشف طاہر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔