• news

ملتان: ڈینگی کا مریض دم توڑ گیا، لاہور میں 3مزید افراد وائرس میں مبتلا، تعداد 14 ہوگئی

لاہور، ملتان (نیوز رپورٹر، صباح نیوز) لاہور(آئی این پی) لاہور شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کی علامات کے ساتھ 3 اور افراد داخل جبکہ 14 شہریوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔شہر میں ڈینگی کے حملے جاری، مختلف ہسپتالوں میں 3 اور افراد داخل، شہر میں 14 شہریوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ داخل ہونے والے افراد میں ایک جناح ہسپتال ، ایک علامہ اقبال جب کہ ایک گلبرگ زون کے علاقے سے تعلق رکھنے والا ہے۔ دریں اثناء ملتان میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، 56 سالہ قاسم ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ خیبر پی کے کے قبائلی اضلاع میں ڈینگی بخار کی وباء کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن