• news

اخبار فروش لاہور یونین الیکشن، چودھری نذیر گروپ بلامقابلہ کامیاب

لاہور (پ ر) اخبار فروش یونین لاہور کے الیکشن 2019-20 میں چودھری نذیر گروپ بلامقابلہ کامیاب، کسی دوسرے پینل کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے، الیکشن بورڈ نے چودھری نذیر گروپ کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔ کامیاب پینل میں صدر چودھری نذیر، جنرل سیکرٹری الیاس، سینئر نائب صدر ملک امتیاز، جوائنٹ سیکرٹری مقصود، نائب صدر سجاد عظیم، آفس سیکرٹری اویس قریشی، سیکرٹری اطلاعات شیخ عمر یاسین، فنانس سیکرٹری ملک تنویر قرار پائے۔ الیکشن بورڈ نے کامیاب پینل کو مبارکباد دی۔ اس سے قبل الیکشن بورڈ کا اجلاس سرپرست اعلی حاجی رفیق مغل کی صدارت میں ہوا۔ چیئرمین ذوالفقار لون، وائس چیئرمین آفتاب تنولی، جنرل سیکرٹری چودھری عاشق، فنانس سیکرٹری افتخار ملک، سیکرٹری اطلاعات عارف شاہ دیگر ممبران آصف شیخ، اظہر رفیق، شکیل لالو، ذیشان ملک، منصور خان، رانا یاسین، ماجد شاہ اور صابر نقوی نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن کے بعد کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ چودھری نذیر گروپ پینل نے صرف کاغذات نامزدگی جمع کرائے، دوسرا کوئی پینل مدمقابل نہ آیا، الیکشن بورڈ نے چودھری نذیر گروپ کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن